کفارہ: چرچ جنسی زیادتی کے شکار لاکھوں بچوں کو زرِ تلافی دے گا

ویب ڈیسک

پیرس : رومن کیتھولک چرچ میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد فرانسیسی پادری ہزاروں متاثرہ بچوں کو زرتلافی دینے پر راضی ہو گئے ہیں

الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ ماہ سامنے آنے والی تفصیلی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے

واضح رہے کہ ایک خود مختار کمیشن کی جانب سے ڈھائی ہزار صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 1950ع سے اب تک تقریبا تین لاکھ تیس ہزار بچوں کو پادریوں اور چرچ کے دیگر عملے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد گزشتہ بیس سال سے دنیا بھر میں رومن کیتھولک چرچ میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے سامنے آنے والے متواتر اسکینڈلز کو لے کر ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا تھا

گزشتہ روز بشپ کانفرنس فرانس کے صدر ایرک ڈی مولنز بیوفورٹ نے بشپ کانفرنس کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں متاثرین کو زرتلافی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چرچ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ یہ ادارہ جاتی ذمے داری ہے اور اسی بنیاد پر ہم نے متاثرین کے لیے زرِ تلافی اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تاہم انہوں نے یہ تفصیلات ظاہر نہیں کیں، کہ متاثرین کو معاوضہ کتنا اور کس طریقے سے دیا جائے گا

یاد رہے کہ چرچ میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی پر رپورٹ مرتب کرنے والے کمیشن نے اپنی رپورٹ میں پادریوں اور دیگر عملے کی تربیت کرنے، کلیسائی قوانین پر نظر ثانی سمیت ویٹی کن کے چرچ کے انتظام کے لیے قانونی کوڈ اور متاثرین کو زرتلافی دینے سمیت پینتالیس تجاویزات بھی پیش کی تھیں. چرچ اب متاثرین کو زرِ تلافی کااعلان کر کے بدنامی کے اس طوق سے اپنی گلو خلاصی کرنا چاہتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close