اسرائیل کے شام میں فضائی حملے،4فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

دمشق: اسرائیل کی شام میں بمباری سے4 شامی فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسزنے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رہائشی عمارتوں کوبھی نشانہ بنایا ۔اسرائیلی بمباری سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ متاثرہ علاقوں میں بے گھر ہونے والے افراد کوعارضی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔ شامی فورسزنے اسرائیل کے میزائل حملے کوناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close