بل گیٹس کی مستقبل میں چیچک کی پیش گوئی اور کویتی گلوکارہ کی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش

ویب ڈیسک

کویت سٹی: کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے بل گیٹس کا ایک بیان ری ٹوئٹ کیا، جس میں مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ دنیا ممکنہ طور پر مستقبل میں چیچک کا سامنا کر سکتی ہے، لہٰذا تحقیق کے لیے فنڈز مختص کرنا ہوں گے

شمس الاسلمی نے اس بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بل گیٹس کافی ذہین ہیں اور وہ موجودہ ڈیجیٹل دور کے چراغ ہیں، ان کی مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں، ان باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں

گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا بل گیٹس میری پیشکش قبول کر لیں گے

مداح تو جو کہیں سو کہیں، لیکن اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کی وجہ سے اپنی آدھی دولت سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے بل گیٹس کے لیے اس سوال کا جواب دینا یقیناً اتنا آسان نہیں ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close