امریکا میں مہنگائی نے تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکا میں مہنگائی نے تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے

تفصیلات کے مطابق محکمہ محنت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اکتوبر میں ختم ہونے والے 12 مہینوں میں 6 اعشاریہ 2 فیصد بڑھ گیا، یہ تیل، گاڑیوں اور مکانات کی قیمتوں میں اضافے کی تیس سال کی بلند ترین سطح ہے

امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار پر ماہرین بھی حیران ہیں. صدر جوبائیڈن نے مہنگائی کے خلاف جنگ کو اول ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے دوران بھی مہنگائی نے سر نہیں اٹھایا، تاہم ویکسین اور لاک ڈاؤن سمیت دیگر بندشوں کے ختم ہونے اور معمولات کی بحالی کے ساتھ ہی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کارکنوں کی کمی کے باعث دنیا بھر میں سپلائی چینز متاثر ہونے سے قیمتوں پر فرق پڑا ہے

مہنگائی کے تیس سالہ ریکارڈ کی خبروں پر امریکی منڈیوں میں مندی کا رجحان ہے، ڈاؤ جونز 0 اعشاریہ 7، ایس اینڈ پی میں 0 اعشاریہ 8 اور نیسڈیک میں 1اعشاریہ 7 فی صد گر گئیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close