واٹس ایپ گروپس میں ایک ہزار سے زائد افراد کو شامل کرنے کا فیچر

ویب ڈیسک

ٹیکنالوجی کی دنیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ ایسے فیچر پر آزمائش کر رہی ہے، جس کے تحت کسی بھی گروپ میں ایک ہزار سے زائد صارفین کو شامل کیا جا سکے گا

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے رواں برس جون میں ہی گروپس میں زیادہ ارکان کو شامل کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی

واٹس ایپ نے مئی 2022 میں گروپس میں 256 سے زائد یعنی 512 افراد کو شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کی تھی اور جون میں مذکورہ فیچر کو متعارف کرا دیا گیا تھا

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ کے ماہرین گروپس میں حالیہ گنجائش سے دگنے لوگ شامل کرنے کے فیچر پر آزمائش کرنے میں مصروف ہیں

واٹس ایپ کے اندرونی معاملات اور اس کی پیش رفت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلیکیشن پر نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی اور اس پر محدود صارفین کو رسائی بھی دی جا چکی ہے

نئے فیچر کے تحت صارفین جلد ہی گروپ میں 512 کے بجائے 1024 افراد یعنی دگنے ارکان شامل کر سکیں گے

ایک سال قبل تک واٹس ایپ کے کسی بھی گروپ میں صرف 256 افراد کو شامل کرنے کی گنجائش تھی لیکن اب صارفین کی اصرار پر انتظامیہ نے اس کی تعداد چار گنا بڑھا دی ہے

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے گروپس سے متعلق دیگر فیچرز بھی متعارف کرا رکھے ہیں، جس کے تحت اب کسی بھی صارف کی جانب سے گروپ کو چھوڑنے کے بعد اس کا نوٹی فکیشن ایڈمن کے علاوہ دوسرے افراد کو نظر نہیں آئے گا

علاوہ ازیں گروپس میں صارفین کے نامناسب میسیجز کو ایڈمن کی جانب سے ڈیلیٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close