پی ٹی آئی كے پنڈ دادن خان کے مقامی رہنما اور سابق سٹی ناظم طاہر آصف چوہدری پولیس حراست میں جاں بحق ہوگئے
تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف كے علاقہ جالپ میں گذشتہ دو ماہ سے ہونے والی ڈكیتیوں كے خلاف آج پنڈ دادن خان كے نواحی گاؤں پنڈی سید پور میں احتجاج كیا جانا تھا جس کی سربراہی كے لیے پی ٹی آئی رہنما طاہر آصف چوہدری بھی مظاہرہ كرنے والے افراد كے ساتھ موجود تھے
اسی دوران مقامی پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لیا. حراست میں لئے جانے کے دو گھنٹے بعد ان كے انتقال كی خبر آگئی اور ان كی لاش كو بی ایچ یو جلال پور شریف میں پہنچایا گیا گیا
ڈاكٹر كلیم ﷲ كا كہنا ہے كہ طاہر آصف چوہدری كو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جب كہ پولیس كا مؤقف ہے كہ وہ اسپتال پہنچ كر جاں بحق ہوئے
ﺳﺎﺑﻘﮧ ﺳﭩﯽ ﻧﺎﻇﻢ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﺑﺮﺍﺋﮯ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻃﺎﮨﺮ ﺁﺻﻒ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﮐﯽ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺣﺮﺍﺳﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻥ ﺑﺤﻖ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﺍﻧﺠﻤﻦ ﺗﺎﺟﺮﺍﻥ ﭘﻨﮉ ﺩﺍﺩﻥ نے ﻣﮑﻤﻞ ﮨﮍﺗﺎﻝ کا اعلان کرتے ہوئے ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﮐﯿﺎ ہے ﮐﮧ ﻃﺎﮨﺮ ﺁﺻﻒ ﭼﻮﮨﺪﺭی ﮐﮯ ﻗﺎﺗﻠﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮐﮯ ﮐﮩﭩﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﻻ ﮐﺮ ﻗﺮﺍﺭ ﺳﺨﺖ ﺳﺰﺍ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ
دوسری جانب طاہر آصف چوہدری كے بھائی شاہد آصف چوہدری نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بھائی كے قتل میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پنڈ دادن خان، ایس ایچ او جلالپور شریف، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیكنالوجی فواد چوہدری اور فیصل فرید شامل ہیں.