گوادر، نامعلوم افراد نے طلبہ کے لئے آنے والی مفت کتابیں سمندر برد کردیں

نیوز ڈیسک

گوادر : بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد گورنمنٹ ہائی اسکول گوادر جدید کی درسی کتابیں سمندر میں پھینک کر فرار ہو گئے

یہ کتابیں محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول کے طلبہ کو مفت دینے کے لئے اسکول بھجوائی گئی تھیں

علاقہ مکینوں نے کتابیں ساحل پر پڑی دیکھ کر سمندر برد ہونے سے بچ جانے والی کتابوں کو محفوظ کر کے واپس اسکول منتقل کر دیا ہے

ڈائریکٹر تعلیم بلوچستان عبدالواحد شاکر نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے یہ کتابیں بچوں کو مفت تقسیم کرنے کے لئے دی تھیں

محکمہ تعلیم نے ایکشن لیتے ہوئے گورنمنٹ ہائی اسکول گوادر جدید کے نگراں ہیڈ ماسٹر طارق علی کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close