افغانستان میں مسافر بس خوفناک بم دھماکے میں تباہ، کم از کم چھ افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسافر بس زوردار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد کے ہلاک اور سات کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں چھ مسافر ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ابتدائی طور پر تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

تاہم طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے داعش خراسان نے نماز جمعہ کے دوران دو مختلف واقعات میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جن میں ایک سو پچیس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے

طالبان کے مقامی کمانڈر نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مسافر بس میں میگنیٹک بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا

دوسری جانب اس سے قبل طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ منی بس دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close