سُشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے پانچ افراد حادثے میں ہلاک

ویب ڈیسک

ہریانہ: گزشتہ برس مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے معروف بھارتی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے پانچ افراد ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح نیشنل ہائی وے  پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہریانہ کے سینئر پولیس آفیسر او پی سنگھ (سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی) کا کہنا ہے کہ یہ ایک ٹرک اور جیپ کے درمیان بہت بڑا حادثہ تھا، اس حادثے میں جیپ میں بیٹھے دس افراد میں سے چھ موقع پر ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں

بھارتی پولیس کے مطابق جیپ میں سفر کرنے والے دس افراد پٹنا سے ایک مذہبی تہوار سے واپس آ رہے تھے، ان میں سے ڈرائیور سمیت چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، جبکہ چار افراد کو دو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت تشویش بتائی جاتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close