یوٹیوب کا وڈیو پر ڈس لائک کے آپشن کے حوالے سے اہم فیصلہ

ویب ڈیسک

کیلفورنیا : یوٹیوب نے اپنے وڈیو انٹرفیس میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وڈیو پر ناپسندیدگی (ڈس لائک) آپشن کو دوسروں سے چھپا کر پرائیوٹ کیا جائے گا

یوٹیوب کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد جان بوجھ کر ڈس لائک کے آپشن کو غلط طور پر استعمال کرتے ہوئے کسی وڈیو کی بے قدری کر رہی ہے

یوٹیوب کے مطابق ڈس لائک کو حملوں میں بطور ہتھیار بھی استعمال کیا جا رہا ہے اور وڈیوز کی قدر و قیمت کو کم کیا جارہا ہے

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناظرین کے گروہ اپنی تعداد کے بل پر ڈس لائک بٹن استعمال کرتے ہیں اور اسے کسی گیم میں اسکور بورڈ کی طرح استعمال کیا جاتا ہے

یوٹیوب کے مطابق اکثر وڈیو پر ناپسندیدگی / ڈس لائیک  کا بٹن صرف اس لیے دبایا جاتا ہے کہ انہیں اس کا تخلیق کار پسند نہیں ہوتا اس میں ذاتی رنجش کے علاوہ موضوع سے بیزارگی بھی شامل ہوسکتی ہے۔ جبکہ تمام افراد کو اظہار کا موقع دینا ہی یوٹیوب کا مشن ہے

اس سال کے آغاز میں بعض چینلوں پر تجرباتی طور پر ڈس لائک کی تعداد کو پرائیوٹ کیا گیا تھا۔ یوٹیوب کے مطابق اس طرح ڈس لائک بڑھانے کی شعوری مہمات میں کمی دیکھی گئی

تاہم ناظرین کو یوٹیوب بٹن دکھائی دے گا لیکن اس کی گنتی سامنے نہیں آئے گی۔ اس طرح وڈیو کی ٹارگٹ ناپسندیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یوں ڈس لائک کے سیلاب کو روکنا ممکن ہوسکے گا

جب اس پر مزید غور کیا گیا تو یوٹیوب نے یہ رحجان بھی نوٹ کیا کہ چھوٹے یوٹیوبر پر اکثر ڈس لائک حملے ہوتے ہیں اور شروع میں ہی انہیں ناکام بنایا جاتا ہے

یوٹیوب کے مطابق مخالفین اپنے حریف برانڈ اور فلم ٹریلر پر ڈس لائک کے ذریعے اسے ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کا یہ اثربہت حقیقی ہوتا ہے۔ اسی طرح بھارت میں مشہور یوٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کے درمیان تنازعہ دیکھا گیا تھا جس میں دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کو ڈس لائک سے نیچا دکھایا تھا، جبکہ اس کے اثرات خود دونوں ایپس پر مرتب ہوئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close