کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی

نیوز ڈیسک

محکمۂ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی میں تین دن شدید سردی کی لہر آنے کی پیشگوئی کی ہے

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں سردی کے دوران درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پر  اثر انداز ہوسکتا ہے. اس مغربی سسٹم کی وجہ سے کراچی میں بھی تین سے چار روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور 24 سے 26 جنوری کے دوران تین دن سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے

ترجمان محکمۂ موسمیات خالد ملک کے مطابق  24 اور 26 جنوری کے دوران شہر میں سائبیرین ہوائیں معمول سے تیز چلنے کا امکان بھی ہے، جس کی وجہ سے درجۂ حرارت گر کر 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان رہے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close