بھارت میں انسانی شکل سے مشابہہ بکری کے بچے کی پیدائش

ویب ڈیسک

بھارت کے گنگاپور گاؤں میں ایک بکری نے بچہ جنا جو انسانی شکل و صورت کا حامل ہے۔ بچے کی پیدائش کی خبر کا پھیلنا تھا کہ دور دراز علاقوں سے لوگ اس انوکھے واقعے کا مشاہدہ کرنے کے لئے آنے لگے، اور لوگوں کا تانتا بندج گیا

بکری کے مالک چھیالیس سالہ شنکر داس نے بتایا کہ جب بچہ پیدا ہوا تو اس وقت تو یہ زندہ تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس کی موت واقع ہوگئی

بچے کے جسمانی اعضاء میں دو ہاتھ، چہرہ، ناک اور منہ شامل ہے جو بظاہر انسانوں سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔ تاہم دُم غائب ہے اور کان بھی بدہیئت ہیں۔ ساتھ ساتھ جسم کی کھال پر بال بالکل نہیں ہیں

مالک نے بتایا کہ جب اس واقعے کے بھنک دور دراز علاقوں میں پہنچی تو اسے دیکھنے کیلئے لوگوں کا ہمارے گھر تانتا بندھ گیا۔ مالک نے یہ بھی بتایا کہ اس کو بھی بچہ دیکھ کر دھچکا لگا تھا کیونکہ اس نے اس سے پہلے اس طرح کا منظر کبھی نہیں دیکھا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close