امریکا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلک بالڈوِن سے گولی چلنے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، فلم کی اسکرپٹ سپروائزر نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکار نے فلم شوٹنگ کے دوران جان بوجھ کر گولی چلائی
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایلک بالڈون کی فائرنگ سے خاتون ڈائریکٹر فوٹوگرافی گولی لگنے سے ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔ جس پر ہالی ووڈ اداکار کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا
مذکورہ واقعہ فلم کی عکس بندی کے دوران پیش آیا تھا، جو ریاست نیو میکسیکو میں ہو رہی تھی
اس حوالے سے اب فلم کی اسکرپٹ سپروائزر نے کہا ہے کہ اسکرپٹ میں کہیں بھی فائر کا ذکر نہیں تھا، اداکار نے جان بوجھ کر گولی چلائی تھی.