سٹیزن پورٹل شکایات پر سرکاری افسران کی جعلی کارروائیوں کا انکشاف

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کی بے شمار شکایات سامنے آئی ہیں

غلط بیانی، فرضی کاروائی اور جعل سازی پر افسران کے خلاف کے یہ رپورٹ وزیراعظم کو  پیش کی گئی ہے

پی ایم ڈی یو نے 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعل سازی پر انکوائری رپورٹ تیار کی، جس کے مطابق عوامی شکایات پر کارروائی سے متعلق غلط بیانی پر سرکاری افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 154، کے پی کے 86، سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات کی گئیں، جن میں پنجاب کے 44 ، کے پی کے 39 ، سندھ کے 3 سرکاری اہلکار جعل سازی کے مرتکب قرار پائے۔ جعل سازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین معطل کر دیے گئے

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی مسائل کے حل سے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں، شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close