ناظم جوکھیو کیس: نیا تفتیشی افسر فائل سمیت طلب

نیوز ڈیسک

ملیر کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے نئے تفتیشی افسر کو فائل سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

کیس میں عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان سلیم سالار اور محمد سومار پیش ہوئے

مقدمے کے سابق تفتیشی افسر مرتضیٰ باجوہ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ مقدمے کی تفتیش نئے افسر کو منتقل ہوگئی ہے، کیس کی فائل نئے تفتیشی افسر کے پاس ہے

اس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے نئے تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی فائل بھی آئندہ سماعت پر پیش کی جائے

اس موقع پر عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 نومبر تک توسیع کردی

واضح رہے کہ مقدمے میں ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی

اس سے قبل قتل کیس میں نامزد کیے گئے ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے بلوچستان ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لی تھی، جبکہ جام عبدالکریم کے بھائی ایم پی اے جام اویس سمیت چھ ملزمان پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close