اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن پہنچ گئے، آئی ووٹنگ قانون پر عمل درآمد کا مطالبہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن پہنچے اور آئی ووٹنگ قانون پر عمل درآمد سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کے نام یادداشت جمع کرائی

جس کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو 90 دن کے اندر قانون پر عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ ووٹنگ کے قانون پر عمل درآمد کرانے کے لیے اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن پہنچے، سمندر پار پاکستانیوں نے آئی ووٹنگ کے قانون پر عمل درآمد کے حوالہ سے یاداشت سیکرٹری الیکشن کمیشن کو جمع کرائی

سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے جمع کرائی گئی یاداشت کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانی مشنز کو آئی ووٹنگ کے حوالہ سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرے

یاداشت میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے اور اس ضمن میں نوے دن کے اندر اقدامات کرے

متن کے مطابق اوورسيز پاکستانیوں کا، کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے آئی ووٹنگ کے حوالہ سے اقدامات میں تاخیر کی، تو سخت احتجاج کریں گے

بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز ووٹ کا حق مانگیں تو کہا جاتا ہے انہیں سیاست کی سمجھ نہیں، احسن اقبال کہتے ہیں اوورسیز پاکستانی یہاں کے مسائل سے واقف نہیں، لیین وہ خود اپنے بیٹے کو بیرون ملک سے بلوا کر یہاں الیکشن لڑاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا حق مانگ رہے ہیں

چیئرمین اوورسیز پاکستانی شاہد رانجھا کا کہنا تھا کہ ووٹ کا حق دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، ہمارے ووٹ کے حق پر سیاست کی جا رہی ہے

انہوں نے کہا اوورسیز ووٹرز کو بلدیاتی انتخابات میں سہولت دیں، اوورسیز ووٹرز آئندہ انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے

شاہد رانجھا نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن اس حوالے سے کوئی راستہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close