سوئیڈن کی چند گھنٹے میں مستعفی ہونے والی وزیراعظم دوبارہ منتخب

ویب ڈیسک

اسٹاک ہوم – چند گھنٹے سوئیڈن کی وزیراعظم رہ کر مستعفی ہونے والی میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ وزیراعظم منتخب ہو گئیں

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کی پارلیمنٹ نے میگڈیلینا اینڈرسن کودوبارہ وزیراعظم منتخب کر لیا ہے

پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی میگڈیلینا اینڈرسن کے حق میں 101 اور مخالفت میں 173 ووٹ آئے جبکہ 75 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا

واضح رہے کہ سوئیڈن کے نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی، تاہم امیدوار کی مخالفت میں 175 سے زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہیئیں

میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ عہدہ سنبھالنے والی سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں

کچھ روز قبل میگڈیلینا نے اتحادی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے پر وزارت اعظمی ٰ کا منصب سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد اب وہ دوبارہ منتخب ہو گئیں ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close