اسلام آباد – حکومت نے آنے والے سال 2022 کے لیے پاکستان سے حاجیوں کا کوٹا بڑھا کر دو لاکھ تک کردیا ہے
دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بھی بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کر دیا گیا ہے
سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو پیر کو دی گئی ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج کوٹا 179210 حجاج سے بڑھا کر دو لاکھ تک کردیا گیا ہے
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہونے والے مذکورہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق اس نئی ترتیب کی تقسیم 60 اور 40 کے حساب سے ہوگی، جس میں 60 فیصد سرکاری حجاج کے لیے اور 40 فیصد حج گروپ کے منتظمین کے لیے ہوگا۔ اسی طرح پانچ ہزار حاجیوں کا کوٹا 100 نئی نجی کمپنیوں کو دیا جائے گا
کمیٹی کو بتایا گیا کہ تمام حجاج کو الیکٹرونک ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی
اجلاس میں صحت کے پروٹوکول کے لحاظ سے چیلنجز پر بھی بات ہوئی، جن میں چینی ویکسین کی قبولیت، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے اور ’روڈ ٹو مکہ‘ کے لیے اقدام کی منظوری شامل تھی
بلیک لسٹ ہونے والے حج گروپ آرگنائزرز کے معاملے پر کمیٹی نے زور دیا کہ بے ضابطگیوں سے نمٹنے کے لیے یکساں پالیسی تشکیل دی جانی چاہیے
اقلیتوں کی زیارت کی پالیسی اور تجویز پر بحث کرتے ہوئے کمیٹی کا خیال تھا کہ اس طرح کے دورے میزبان ممالک کے قوانین کے تحت ہوتے
دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا
نئے عمرہ ضوابط کے مطابق ایسے زائرین جنہوں نے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین کی خوراکیں لگوا رکھی ہیں، انہیں قرنطینہ سے استثنیٰ حاصل ہوگا
سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق بیرون مملکت سے عمرہ ویزوں پر آنے والوں کو (اعتمرنا) ایپ کے ذریعے جاری شدہ اجازت ناموں کے تحت عمرہ، مسجد نبوی، روضہ شریف کی زیارت اور صلاۃ و سلام پیش کرنے کی اجازت ہوگی
پاکستان میں عمرہ ٹریول ایڈوائزر اسکائی ڈیک کے سی ای او عامر مشتاق کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے داخلے کی اجازت کا اعلان تو کردیا گیا ہے تاہم پاکستان سے فوری طور پر عمرے کے ویزوں کی بکنگ کا آغاز نہیں ہوا
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تو عمرہ کے ویزوں کے لیے طے کردہ طریقہ کار کو سمجھا جا رہا ہے۔ ویزہ کی بکنگ، قرنطینہ کیسے بک کرنا ہے، عمرہ کی ادائیگی کے دوران ٹرانسپورٹ کا سسٹم کیا ہوگا؟ اور کتنے دن کا پیکج ہوگا اس سب پر ابھی کام ہو رہا ہے اور ابھی تک چیزیں واضح نہیں ہیں
عامر مشتاق کے مطابق اس وقت عمرہ زائرین کی تعداد بھی انتہائی کم ہے، چونکہ عمرے کے لیے پہلے تو 14 روز کا قرنطینہ تھا اور اب قرنطینہ کا دورانیہ تو کم ہوگیا ہے، اس کے باجود زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ پہلے تو پروازوں پر ہی پابندی تھی، اب چیزیں واضح ہوں گی تو آئندہ چند ہفتوں میں صورت حال معمول کے مطابق آنے کے امکانات ہیں
اسلام آباد کے رحمان عمرہ ٹریول آپریٹر بابر حسین بھی عمرہ کے پیکجز کے حوالے سے یہی صورت حال بتاتے ہیں
ان کے مطابق عمرہ کے پیکجز ڈھائی لاکھ روپے تک پہنچ گئے تھے اور اب بھی اس میں کوئی زیادہ فرق نہیں آنے والا کیونکہ ایئرلائنز کی ٹکٹس کافی زیادہ مہنگی ہیں اور عمرے کے لیے تاحال ایئرلائنز نے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان نہیں کیا ہے
انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ کے اخراجات ملا کر پیکچز میں کوئی زیادہ فرق نہیں آئے گا تاہم اب پاکستان سے براہ راست زائرین جا سکتے ہیں اس لیے عمرے کے ویزوں کی طلب آنا شروع ہو جائے گی
عامر مشتاق کہتے ہیں کہ عمرہ پیکج کا دار و مدار ایئرلائنز کے ٹکٹ پر منحصر ہے اور اس وقت کم سے کم ایئر لائن ٹکٹ ایک لاکھ روپے کا ہے، اس کے علاوہ تیس سے پینتیس ہزار روپے ویزہ فیس ہے جبکہ اتنی ہی قرنطینہ کے اخراجات آئیں گے تو اس لیے زیادہ فرق نہیں پڑے گا
انہوں نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ میں عمرے کے ویزوں کے حوالے سے خاموشی ہے اور زیادہ تیزی نہیں دیکھی جارہی تاہم آہستہ آہستہ چیزیں واضح ہونا شروع ہو جائیں گی.
السلام علیکم
اس خبر کو دیکھ کر کافی خوشی ہوئی ہے، پاکستان میں رھنے والے افراد کو اس خبر سع کافی فائدہ ہوگا، اور عمرہ زائرین کو جانے کی صحولت اور جو کمپنیاں کام کار رہی ہیں اس میں سے ایک آد مٰرے علم میں ہیں جیسے "umrahziyarah.com” کو میں فالو کرتا ہوں تو اس میں کافی اچھے پیکج ہیں