خلیج بنگال میں طوفان ’جواد‘ بننے کا امکان ہے:  محکمۂ موسمیات

نیوز ڈیسک

کراچی – محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں اسے ’جواد‘ کا نام دیا جائے گا، ’جواد‘ سعودی عرب کا تجویز کردہ نام ہے

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’جواد‘ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم کراچی میں آئندہ چند روز میں موسم سرد ہونے کا امکان ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ مغربی ڈسٹربنس کے باعث کراچی میں سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ درجۂ حرارت بھی دو سے تین ڈگری گر سکتا ہے

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ 5 اور 6 دسمبر کو گلگت، بلتستان اور کے پی میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے

دوسری جانب ماہرِ موسمیات جیسن نکلولس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستیں آندھرا پردیش، اڑیسہ، مغربی بنگال کے علاوہ بنگلا دیش بھی طوفان ’جواد‘ سے متاثر ہو سکتا ہے

جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شمالی علاقوں اور اسکاٹ لینڈ کے کچھ علاقوں میں ایک ہفتے قبل آنے والے طوفان کے بعد سے تیس ہزار گھروں کو تاحال بجلی کی فراہمی منقطع ہے

بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ تیس ہزار گھروں کو بجلی کی بحالی میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔ واضح رہے برطانیہ میں برفانی طوفان اورہواؤں سے مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close