گڈاپ، کراچی – اتوار 28 – 11- 2021 کو عوامی ورکرز پارٹی، کراچی انڈیجینئس رائٹس الائنس، ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ نے کھیر تھر نیشنل پارک کے علاقے پاچران، مول اور گڈاپ ملیر میں زرعی زمینوں پر بڑھتے ہوئے صنعتی یونٹس کا ماحولیاتی سروے کیا گیا۔ جس میں میڈیا، وکلاء اور ماحولیات کے ماہرین کے نمائندے بھی ساتھ تھے
اس سروے میں ای۔برڈ وائیڈ لائیف فوٹوگرافر سلمان بلوچ، لکھاری گل حسن کلمتی، پروفیسر رخمان گل پالاری اور انڈیجینس رائٹس الائنس کے حفیظ بلوچ نے شرکاء کو بریف کیا، ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ کی ایڈوکیٹ عبیرا اشفاق، ایڈوکیٹ کاظم حسین مہیسر، ایڈوکیٹ عمران بلوچ نے قانونی حوالوں سے بات کی، ڈان سے وابستہ سینئر صحافی نزیحہ سید علی اور نواز اس دورے میں شامل تھی
ماحولیاتی سروے کا مقصد اس خطے میں تیزی سے ہونے والے ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینا تھا
اس سروے کے دوران واضح طور پر کھیر تھر نیشنل پارک کے ساتھ ملیر گڈاپ کی زرعی زمینوں کی تباہی کے اثرات پائے گئے
دیکھا گیا کہ سندھ حکومت کی پشت پناہی سے ترقی کہ نام پر بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے و دیگر بلڈر مافیا وائیلڈ لائف پروٹیکشن ایریا سمیت کھیر تھر نیشنل پارک میں قدرتی ندی نالوں کی تباہی جنگلات کی کٹائی جنگلی حیات کی نسل کشی کر رہی ہیں
بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے سٹی جس طرح پہاڑوں کی کٹائی اور وہاں سے ریتی بجری کی غیرقانونی طریقے سے اپنے میگا ہاؤسنگ منصوبہ کے لئے لے کر جارے ہیں، اس کے منفی ماحولیاتی اثرات نہ صرف کھیر تھر نیشنل پارک ملیر گڈاپ کے زرعی زمینوں پر مرتب ہو رہے ہیں، بلکہ تین کروڑ کی آبادی اور پاکستان کے معاشی حب کراچی کا ماحول بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے
سرمایہ داروں اور قبضہ مافیا کو حکومتی پشت پناہی حاصل یے، جس کی وجہ سے گڈاپ اور ملیر کی زرعی زمینوں اور انسانی آبادیوں کے نزدیک بڑھتے ہوئے صنعتی یونٹس ماحولیاتی تباہ کاریوں کا منظر پیش کر رہے ہیں
اس وقت دنیا کو سب سے بڑا خطرہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیش آنے والے قدرتی حادثات سے ہے، جس کا زیادہ اثر کم آمدنی والے ممالک پہ ہور رہا ہے
پاکستان کا شمار اس حوالے سے زیادہ خطرات میں گھرے ممالک میں ہوتا ہے، لیکن حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں جس میں قبضہ مافیا سرمایہ داروں کو بیل آؤٹ پیکیج دینا اور عدلیہ کہ ذریعے ان کے غیر قانونی کام کو قانونی شکل دینا جیسے ملیر کاٹھور کی زرعی اراضی پہ ملک ریاض کہ میگا ہاؤسنگ منصوبہ بحریہ ٹاؤن کہ لئے زمینوں کا قبضہ قانونی کرنا جیسے اقدامات سے یہاں گرین بیلٹ اور فطری نظام تباہ ہو رہا ہے، جس کے مستقبل میں ہولناک نتائج سامنے آئیں گے.
کھیر تھر نیشنل پارک کے وائیلڈ لائف پروٹیکشن ایریا میں بلڈر مافیا کی طرف سے برپا کی گئی تباہی کی چند جھلکیاں آپ اس وڈیو رپورٹ میں دیکھ سکتے ہیں.