عرفان مہر کے قتل کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم

نیوز ڈیسک

کراچی – سیکرٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کے قتل کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور تفتیشی ٹیم نے اب تک کی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عرفان مہر کے قتل کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے

تفتیشی ٹیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے مقاصد کے حوالے سے فی الوقت نہیں بتا سکتے، تفتیش انتہائی حساس ہے، اس لیے اسے میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا

تفتیشی ٹیم کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ پولیس کی تفتیش سے سوفیصد مطمئن ہیں

واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے عرفان مہر قتل کیس کا نوٹس لیا تھا

سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کو
یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اس وقت کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جب وہ بچی کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close