ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی

نیوز ڈیسک

کراچی – ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہِ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی ہے

مہمان ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچی۔ اس موقع پر سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ مقامی ہوٹل آمد  پر کووڈ-19 ٹیسٹ کے بعد کھلاڑی اور آفیشلز ایک دن کے لیے قرنطینہ کریں گے

دورے کے حوالے سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہوگا

جبکہ سیریز  13 تا 22 دسمبر  نیشنل اسٹیڈیم میں  کھیلی جائے گی۔ سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور اتنے ہی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز  ہوں گے

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پوران کریں گے، جبکہ ون ڈے  میچز میں شائی ہوپ کپتان  کی ذمہ داری نبھائیں گے

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ انجری کی وجہ سے سیریز سے دستبردار ہوگئے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ رومان پاول اور ون ڈے میں  ڈیورنڈ تھامس کو شامل کیا گیا ہے

شیڈول کے مطابق 13 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام 6 بجے ہوگا۔ 14 دسمبر کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ  کھیلا جائے گا، 16 دسمبر کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ  کا آغاز شام 6 بجے ہوگا

اس کے بعد 18 دسمبر کو پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 20 دسمبر کو ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو  تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close