حکومت مخالف تحریک کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام

نیوز ڈیسک

حزبِ مخالف کی جماعتیں حکومکت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے اکٹھی ہو گئی ہیں، اس مقصد کے لیے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے تشکیل دیئے گئے ڈھانچے باقاعدہ کا اعلان بھی کر دیا جائے گا

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدر ہوں گے، جب کہ سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی اور سیکریٹری جنرل ن لیگ سے ہو گا

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی ڈی ایم میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک ایک نائب صدر ہو گا جب کہ شاہ اویس نورانی کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا جائے گا

پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ کوئٹہ میں اس مہینے کی گیارہ تاریخ کو منعقد کیا جائے گا، جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close