اسلام آباد- افغان بحران پر تبادلہ خیال کیلئے او آئی سی کی وزارتی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
اجلاس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا چاہیے، بین الاقوامی ادارے افغان عوام کی مدد کے لیے آگے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے خطے سمیت پوری دنیا متاثر ہوسکتی ہے جبکہ افغانستان میں معاشی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ابراہیم حسین طحہٰ نے اجلاس میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس افغان عوام کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
افغان وزیر خارجہ نے ترک وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افغان بحران تمام مسلم ممالک کے لیے چیلنج ہے، افغانستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی بحران کا حل تلاش کرنا ہوگا۔