انڈر ٹیکر نے اکشے کمار کو مقابلے کے لیے چیلنج کردیا

ویب ڈیسک

ممبئی : ڈبلیو ڈبلیو ای کے ’ڈیڈ مین‘ ریسلر دی انڈر ٹیکر نے بھارتی اداکار اکشے کمار کو فائٹ کے لیے چیلنج کر دیا ہے

اداکار اکشے کمار کچھ  روز قبل اپنی فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ کے 25 سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے تھے۔ اکشے کمار نے میم کے طور پر ریسلر براک لزنر، ٹرپل ایچ اور رومان رينز کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ’جو دی انڈر ٹیکر کو شکست دے چکے ہیں وہ اپنا ہاتھ اٹھائیں‘

اکشے کمار کو مذاق اس وقت مہنگا پڑ گیا جب ان کی یہ ٹوئٹر پوسٹ معروف ریسلر دی انڈر ٹیکر تک جا پہنچی۔ انڈر ٹیکر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے اکشے کمار کے لئے لکھا کہ ” فلم تک تو ٹھیک ہے، اب آپ بتائیے کہ حقیقی میچ کے لیے آپ کب تیار ہیں۔”

اکشے کمار ریسلر کے ردعمل پر یہ کہہ کر پتلی گلی سے نکل لیے کہ وہ اپنی انشورنس چیک کر لیں پھر بتائیں گے

اکشے کمار کے اس ٹوئٹ پر دونوں اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close