پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ ایونٹ

نیوز ڈیسک

دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے باکسنگ ایونٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، عامر خان باکسنگ اکیڈمی اسپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ کے نو مقابلے آج  ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق باکسنگ مقابلوں میں پاکستان، پولینڈ، انڈونیشیا،  اور افغانستان کے باکسرز مد مقابل ہوں گے۔ پاکستان کے عثمان وزیر ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل کے  لیے مقابلہ کریں گے

شیڈول کے مطابق پہلی فائٹ شام پانچ بجے  شروع ہوگی، جب کہ  عثمان وزیر کی ٹائٹل فائٹ 8 بجے  ہوگی ۔ ایشین بوائے عثمان وزیر اور انڈونیشیا کے بویا بلڈوزر مدمقابل ہوں گے

دوسری جانب فیدر ویٹ میں پاکستان کے نادر بلوچ اور محمد سالم کا مقابلہ ہوگا۔ پاکستانی باکسر کامران وہاب ہم وطن محمد زمان سے لائٹ ویٹ کیٹیگری میں  مقابلہ کریں گے

جب کہ سپر لائٹ ویٹ میں پاکستان کے بلال محسود اور افغانستان کے امین الحق میں مقابلہ ہوگا، ہیوی ویٹ میں پاکستان کے باکسر ﷲ بخش اور پولینڈ کے آرتھر میں مقابلہ ہوگا

پاکستان کے سکندر عباسی اور افغانستان کے جواد حسن سپر فیدر ویٹ میں مد مقابل آئیں گے۔ لائٹ ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی باکسرز ظہور عباس اور معین خان میں مقابلہ ہوگا

مڈل ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی باکسر عادل سعید اور عباس علی میں معرکہ ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close