کراچی – فلم ”ہوٹل“ کے ہدایتکار و پروڈیوسر خالد حسن خان کی شارٹ فلم ان ماسکنگ ، استنبول فلم فیسٹول، ترکی سے بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ جیتنے بعد ان کی مختصر ماحولیاتی دستاویزی فلم ”مرڈر آف میسٹک (Murder of Mystic) نے Soto Aqua Film Festival 2021، وینس، اٹلی سے ایکو سلیکشن ایوارڈ جیت لیا
پاکستانی مختصر دستاویزی فلم میں کراچی سندھ کے ماہی گیری کی تین بستیوں، کاکا پیر، ابراہیم حیدری اور ریڑھی گوٹھ کے ماہی گیروں کی مثالی ماحولیات دوست جدوجہد کو دکھایا گیا ہے، جو انڈس ڈیلٹا کے مینگرو جنگلات کی بقا کے لیے کر رہے ہیں
دستاویزی فلم میں ریڑھی گوٹھ کے ملاح ابو واڈا کا ایک گیت بھی شامل ہے، جو انہوں نے تمر کی خصوصیات اور تعریف کے حوالے سے ترتیب دیا ہے
دستاویزی فلم میں پاکستان فشر فوک فورم کے رو ح رواں محمد علی شاہ نے جنگلی حیات کے حقوق کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پہ زور دیا ہے
نواز ڈبلو کے مطابق عرصہ دراز سے تمر کے جنگلات کو مفاد پرستوں کی جانب سے بے دردی سے کاٹا جا رہا ہے۔ ٹمبر مافیا، زمینوں پر قابض گروپ اور بے دل شہری کارپوریشنز، ماحولیاتی اثرات کو بالکل نظر انداز کرتے ہوئے ماہی گیروں کی صدیوں پرانی بستیوں کو تباہ کر رہے ہیں
ابراہیم حیدری کے باسی ایوب خاصخیلی کے مطابق وہ مقامی لوگ جنہوں نے آواز اٹھانے کی کوشش کی، انہیں بھی طاقتور اشرافیہ نے بے دردی سے خاموش کر دیا
دستاویزی فلم میں مینگرووز کو روحانی درختوں کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو بنی نوع انسان کی بے غرض خدمت کر رہے ہيں۔ مینگرو کے جنگلات، ہجرت کرنے والے پرندوں کے لیے پناہ گاہ، سمندری جنگلی حیات کے لیے مسکن اور بے لگام طوفانوں کے خلاف قدرتی ڈھال ہیں۔ ماہی گیر، انہیں اپنی زندگی کا چشمہ حیات کہتے ہیں
خالد حسن خان نے تمر کو ایک ایسے صوفی درخت سے تشبیح دی بے ، جو خود رو پودا ہونے کےناطے کسی سے کچھ طلب نہیں کرتا
دستاویزی فلم میں پاکستان فشر فوک فورم، کراچی پورٹ ٹرسٹ، محکمہ جنگلات سندھ ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور آئی یو سی این جیسے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے موقف بھی شامل ہیں
مرڈر آف میسٹک کو مینگروو ایکشن پروجیکٹMangrove Action Project ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الفریڈو کوارٹوAlfredo Quarto کی طرف سے صراحا گیا ہے، جبکہ معروف کینیڈین ماحولیاتی براڈ کاسٹر، ایلکس اسمتھ Alex Smith ، اپنے بااثر ماحولیاتی ریڈیو ایکوشاک Radio Ecoshock کے لیے اس دستاویزی فلم پہ ایک رپورٹ بھی نشر کر چکے ہے
یاد رہے کہ اس قبل روان سال خالد حسن خان کی ایک اور شارٹ فلم ان ماسکنگ \استنبول فلم فیسٹول، ترکی سے بھی بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہے.