سندھ میں سیاسی گرما گرمی، پی پی اور ایم کیو ایم کی ریلیاں

نیوز ڈیسک

آج سندھ میں سیاسی ماحول میں تحرک دیکھنے میں آیا ہے، کراچی میں پیپلزپارٹی جبکہ حیدرآباد میں ایم کیوایم پاکستان نے ریلیوں کے لیے  میدان لگا لیا ہے

پیپلز پارٹی نے کراچی میں عائشہ منزل پر یکجہتی ریلی کے لیے کیمپ لگایا جہاں سے  “کراچی یکجہتی ریلی” دوپہر دو بجے شروع ہوئی

پیپلزپارٹی قیادت نے ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے کارکنان کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی تھی،  جبکہ پیپلزپارٹی کے کارکنان نے راستوں میں بڑے بینرز بھی لگا رکھے تھے

ریلی سے قبل صدر پی پی سینٹرل ظفر صدیقی ریلی کے مرکزی کیمپ پہنچے اور ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا

کراچی یکجہتی ریلی لیاقت آباد، تین ہٹی، گرومندر، پیپلزچورنگی اور لائنز ایریا سے ہوتے ہوئے ایمپریس مارکیٹ صدر میں اختتام پذیر ہوئی

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے حیدرآباد مارچ کا سٹی گیٹ جیل روڈ سے آغاز ہوا، جبکہ مرکزی ریلی جیل روڈ سے ٹاور مارکیٹ، تلک چاڑی سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ اسٹیشن روڈ کی طرف روانہ ہوئی۔

ایم کیو ایم کے حیدرآباد مارچ کے سلسلے میں شہر بھر میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور کارکنان پارٹی ترانوں کی دھنوں پر رقص کرتے رہے

ریلی کی قیادت کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کی، جبکہ دیگر مرکزی رہنماؤں میں  عامر خان، وسیم اختر، صلاح الدین، صابر  قائمخانی و کارکنان کی بڑی تعدادریلی میں شامل تھے۔

دونوں ریلیوں کی مشترکہ بات یہ تھی کہ کورونا وائرس وبا کے حوالے سے ایس او پیز کا ڈھنڈورا پیٹنے والی دونوں پارٹیوں کی ریلیوں میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close