گوادر: ایک بار پھر دھرنا ”اب صرف ایک ہفتے کی مہلت، ورنہ قانون ہاتھ میں لیں گے“ مولانا ہدایت

نیوز ڈیسک

گوادر: گوادر کے عوام نے حق دو تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمان کی قیادت میں  ایک بار پھر دھرنا دے دیا

گوادر میں منشیات کےخلاف پولیس تھانے کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے جس میں لوگوں کی بڑی ‏تعداد موجود ہے

مظاہرین نے منشیات کی روک تھام کے لئے پولیس کو ایک ہفتےکی ڈیڈ لائن دی ہے

دھرنے میں موجود مظاہرین سے ‏خطاب میں مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے تک منشیات کے اڈے بند نہ کئے تو ‏قانون ہاتھ میں لیں گے

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات میں صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ منشیات کی روک تھام ‏کے لیے ٹھوس اقدامات شامل ہیں

واضح رہے کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں گوادر دھرنا ایک ماہ سے زائد عرصے جاری رہا جس کا وزیراعظم نے بھی نوٹس لیا تھا ، جس کے بعد حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تھا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے مابین ہونے والے معاہدے پر دستخط کیے گئے

گزشتہ منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے طویل احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال کو گوادر جانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے دونوں وزراء کو ہدایت کی تھی کہ گوادر کے عوام کے مسائل کے جلد حل کی سفارشات مرتب کریں

واضح رہے کہ گوادر تحریک کے شرکاء سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ روکنے، مکران میں چیک پوسٹوں کے خاتمے اور گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close