بلیو ٹک کی حقیقت کیا ہے؟ واٹس ایپ گروپس سے تنگ ہو؟ آئیکن کو گولڈن کرنا ہے؟ تو یہ پڑھیے

سنگت میگ ڈیسک

کراچی – واٹس ایپ کا آغاز SMS کے متبادل کے طور پر ہوا، اب اس کی پروڈکٹس مختلف طرح کا میڈیا جیسے کہ ٹیکسٹ، تصاویر، وڈیوز، دستاویزات، مقام اور ساتھ ہی وائس کالز بھی بھیجنے اور وصول کرنے کو سپورٹ کرتی ہے. ایک اندازے کے مطابق 180 سے زائد ممالک میں 2 ارب سے زائد لوگ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں اور آپ اس کے گرین آئیکن کو چمکتے دمکتے گولڈن کلر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، یا آپ واٹس ایپ پر گروپس سے تنگ ہیں یا پھر آپ اپنے گروپس کو ایک فولڈر میں جمع کرنا چاہتے ہیں، یا آپ آج کل واٹس ایپ کی بلیو ٹکس کی گرم خبروں کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں، تو آپ ٹھیک پوسٹ پر ہیں، کیوں کہ یہ تحریر آپ کے لیے ہی ہے

بلیو ٹِک کی حقیقت کیا ہے؟

پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کیا ہے

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی ٹویٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹِک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسرے بلیو ٹک پر کوئی کام نہیں کر رہی

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اسکرین شاٹ معلوم کرنے کے لیے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کر رہا، اس حوالے سے خبریں جعلی ہیں

واضح رہے کہ واٹس ایپ پر میسج چیٹ کے دوران بھیجا گیا پیغام جب سامنے والا شخص دیکھ لے تو دو بلیو ٹک واضح ہوتے ہیں، اس وقت جعلی خبریں گرم ہیں اسکرین شاٹ لینے کی صورت میں تین بلیو ٹک ہو جاتے ہیں. ان خبروں کو واٹس ایپ نے جعلی قرار دیا ہے

اپنے واٹس ایپ آئیکن کو گولڈ میں کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نئے سال کو  خوش آمدید کہنے کا نیا طریقہ متعارف کروایا ہے

جی ہاں، واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نئے سال 2022 کو مختلف انداز میں منانے کا موقع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صارفین  واٹس ایپ آئیکن کو سبز کے بجائے سنہری رنگ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال کے استقبال کے لیے نہ صرف گھروں کو  سنہری  رنگ سے سجایا جائے گا، بلکہ آپ کا موبائل فون بھی سنہری رنگ میں چمک سکتا ہے، ذیل میں ہم اس کا طریقہ بیان کر رہے ہیں

  •  پہلی چیز یہ ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون میں ”نووا لانچر“ موجود ہو (جو کہ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے)
  •  پھر آپ کو ایپ کو کھولنا ہے اور اپنے موبائل ڈیوائس پر اپنی پسند کا ڈیزائن منتخب کرنا ہے
  • اب سنہری واٹس ایپ آئیکن کی تصاویر تلاش کریں
  • جو تصویر آپ کو سب سے زیادہ پسند آئے اسے ڈاؤن لوڈ کریں
  • اب  دو سیکنڈ  تک کے لیے واٹس ایپ آئیکن پر ٹیپ کریں
  • جس کے بعد آپ کے لئے واٹس ایپ آئیکن کی تصویر بدلنے کا آپشن آجائے گا
  • یہاں سے اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ ہوا سنہری واٹس ایپ لوگو کا انتخاب کر لیں
  • یاد رکھیں کہ واٹس ایپ کے آئیکن والی تصویر پی این جی فارمیٹ میں ہونی چاہیے

اگر آپ گروپس سے تنگ ہیں یا انہیں ایک فولڈر میں جمع کرنا چاہتے ہیں

واٹس ایپ نے گروپس سے تنگ افراد کے لیے زبردست فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے

واٹس ایپ میں گروپس ایک اہم فیچر ہے، جس کے ذریعے متعدد افراد ایک جگہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں

مگر اس میں اب تک ایک کمی ہے اور وہ ہے لوگوں کی محدود تعداد، یعنی ایک گروپ میں 256 سے زیادہ اراکین نہیں ہو سکتے

مگر اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ نے اس خامی کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کمیونٹی نامی فیچر کو متعارف کرانے پر کام شروع کردیا ہے

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں کمیونٹی فیچر کو پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کمیونٹیز کو تشکیل دے سکیں گے

یعنی صارف زیادہ سے زیادہ دس گروپس کو فولڈر کی طرح ایک جگہ جمع کرسکیں گے

یہ فیچر واٹس ایپ گروپس کے لیے ہے کیونکہ ایک کمیونٹی میں دس واٹس ایپ گروپس کو لنک کیا جاسکے گا

اس میں ایک نیا اناؤنسمنٹ سیکشن بھی ہوگا جس تک صرف ایڈمنز کو رسائی ہوگی اور اس کی مدد سے وہ کمیونٹی سے لنک تمام گروپس کے اراکین تک کسی پیغام کو شیئر کرسکیں گے

کمیونٹی کے گروپس میں شامل افراد گروپس کو دیکھ نہیں سکیں گے

اگر آسان الفاظ میں بات کی جائے تو کمیونٹیز دراصل واٹس ایپ گروپ کی طرح کا ایک فولڈر ہوگا، جس کو تشکیل دینے والا صارف خود ہی ایڈمن ہوگا اور وہ گروپس ایڈمنز کی طرح کسی بھی میسج اور گروپ کو حذف کرسکے گا جبکہ صارف اپنی مرضی کے حساب سے کمیونٹی کا نام اور گروپ کی تفصیل کو درج کرسکے

جب کوئی نیا ممبر کمیونٹی کو چھوڑ دے گا تو پھر اُسے گروپ کا لنک اور یہاں شیئر ہونے والے مواد  تک رسائی نہیں ہو سکے گی، بلکہ یہ خود بہ خود غائب ہوجائے گا

یعنی اس فیچر کو ذیلی گروپ یا سب گروپ کا جا سکتا ہے، جس کے ذریعے صارف اور ممبران چیزوں کو کنٹرول کر سکیں گے

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلیگرام کے مقابلے میں پر متعارف کرایا جارہا ہے جس میں کمیونٹی جیسا فیچر پہلے سے چینیلز کے نام سے موجود ہے جس میں بیس ہزارافراد کو اکٹھا کیا جاسکتا ہے

ٹیلیگرام چینیلز میں صرف ایڈمنز کو ہی پوسٹ کرنے کا اختیار ہوتا ہے اور توقع ہے کہ واٹس ایپ کمیونٹی فیچر بھی لگ بھگ اسی طرح کام کرے گا

یہ فیچر آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا

ایک اور فیچر کو جلد واٹس ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو کسی گروپ میں تمام افراد کے لیے میسجز کو ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے حوالے سے ہے

گروپ ایڈمن کو ہر ایک کے لیے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا اختیار اس فیچر کے ذریعے مل سکے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close