پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کے کہنے پر ہی دیا ہوگا
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ملک کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک آصف زرداری نے نون لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے میرے خلاف بیان کسی کے ایما پر ہی دیا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ہے، تاہم اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے معاملات پیش آتے رہتے ہیں
یاد رہے کہ کچھ روز قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آصف زرداری کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی.
خواجہ آصف نے زور دے کر کہا کہ میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے اور آج بھی ان پر مجھے تحفظات ہیں.