دیہی علاقوں میں ویکسینیشن کےلئے 380 موبائیل ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

کراچی : گزشتہ روز این سی او سی کے وفد نے میجر جنرل آصف محمود گورایا کی سربراہی میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سے سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی

این سی او سی وفد نے سندھ حکومت کے کورونا وائرس ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن عمل کو سراہا اور کہا کہ سندھ میں موثر انداز میں کانٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ ہو رہی ہے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں ویکسی نیشن کی تعداد کو جون تک ڈیڑھ لاکھ تک بڑھایا جائے گا، جبکہ صوبے میں 380 موبائیل ٹیمیں بنائی جائیں گی اور شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں بھی موبائیل وین کے ذریعے ویکسین کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا

چیف سیکریٹری سندھ نے این سی او سی کے وفد کو یقین دلایا کہ صوبے کے پرائیویٹ اسپتال اور پي پی ایچ آئی بھی ویکسینیشن مہم میں حکومت کا ساتھ دیں گے، اس وقت تک سندھ میں 11 لاکھ 40 ہزار کورونا وائر س کے ڈوز لگ چکے ہیں

انہوں نے کہا کہ 30 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے واک ان پر ویکسینیشن کو کھولا جائے تا کہ ان کو کوڈ موصول ہونے کا انتظار نہ کرنا پڑے

ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویکسینیشن کے خلاف گردش کرنے والی خبروں کو روکنا ضروری ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close