ملک بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے
اعلان کے مطابق انٹری ٹیسٹ 11 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا.
اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کا پہلا کونسل اجلاس ہوا، جس میں ایڈمیشن پالیسی اور فیس اسٹرکچر کی منظوری بھی دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق نجی میڈیکل کالجز کے لیے تجویز کردہ فیس اسٹرکچر پی ایم سی کو جمع کرایا جائے گا جبکہ نمز کو ایف ایس سی سلیبس کے تحت امتحان کرانے کا اختیار دے دیا گیا ہے