اسلام آباد – چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ امریکا نے پرانے ڈالر لینے بند کئے تو پاکستانیوں کے کروڑوں ڈالر ردی بن جائیں گے
ملک بوستان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اسٹیٹ بینک ایک سو انٹرنیشنل منی ٹرانسفر کمپنیوں سے سمجھوتے کی اجازت دے
ملک بوستان نے مزید کہا کہ ہے باقاعدہ چینل سے ڈالر خرید کر اپنے ڈالر اکاؤنٹ میں انہیں رکھنے والوں کو نہ روکا جائے
جبکہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ECAP) کے چیئرمین ملک محمد بوستان، حاجی رمضان اور ناصر یوسف نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کے ساتھ SBP کراچی میں ملاقات کی اور زوم پر صدر شیخ علاؤدین اور وائس چیئرمین شیخ مرید نے آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا
چیئرمین ECAP ملک بوستان نے اس سے پہلے مورخہ 26 دسمبر 2021 کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ایک لیٹر لکھا تھا جس میں انہیں بتایا کہ آپ نے ہمیں 2018 میں میٹنگ کے لیئے بلایا تھا اور آپ نے ہمیں کہا کہ اس وقت حکومت کو فارن ایکسچینج کی شدید کمی ہے آپ حکومت کو فارن ایکسچینج فراہم کریں۔ ہم نے آپ کے حکم پر لبیک کہا اور ایکسچینج کمپنیوں نے 2018 سے دسمبر 2021 تک کمرشل بینکوں کے ذریعے 13 ارب ڈالر حکومت پاکستان کو فراہم کیے.