فون کی اسکرین ٹوٹنے پر ازخود مرمت، ایپل کمپنی نئی ٹیکنالوجی لا رہی ہے

ویب ڈیسک

ایپل نے اپنے فون اسکرین پر لگانے کے لیے ایک خاص مٹیریل کا پیٹنٹ حاصل کیا ہے۔ اس مادے کو فولڈ ہونے والے فون کے اسکرین پر لگایا جائے تو وہ خراشوں کو دور کرسکیں گے اور شاید وہ شکستہ شیشے کی ازخود مرمت کرنے کے بھی قابل ہونگے

ٹیکنالوجی کی دنیا سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ فون کی اسکرین چٹخ جانے پر حرارت دینے یا بجلی کے ہلکے کوندے سے اس ٹوٹے شیشے کو ٹھیک کیا جاسکے گا۔ لیکن فی الحال اس کی تفصیلات پیٹنٹ میں نہیں بتائی گئی ہیں

تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل چاہتا ہے کہ اس کے فولڈنگ فون کسی بھی طرح خراب نہ ہوں اور کسی ٹوٹ پھوٹ کی صورت میں خودکار طریقے سے ان کی مرمت ہو سکے

ایپل کا کہنا ہے کہ اصل ڈسپلے سے اوپر ایک اسکرین چڑھائی جائی گی جو اب ایک معمول کی بات بن چکی ہے۔ اس تہہ کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے خاص مٹٰیریل اسی میں ملایا جائے گا۔ اس طرح خراش سے فون کی خوبصورتی خراب نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی یہ مادہ ایک طرح سے فولڈنگ فون کے خمیدہ کناروں کو بھی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھے گا

دوسری جانب ایپل کے مستقبل کے ارادوں کی خبر دینے والی ویب سائٹ ’پیٹنٹلی ایپل‘ نے ایک اور عجیب انکشاف کیا ہے۔ ویب سائٹ نے ایک خفیہ منصوبے ’پروجیکٹ ٹائٹن‘ کی خبر دی ہے جو اگلی نسل کی کاروں کی اسکرین اور سن روف کے بارے میں ہے۔ اب تک اس ضمن میں 50 اہم پیٹنٹ کی جاچکی ہیں۔

خیال ہے کہ اس کے تحت گاڑیوں کے شیشے باہر کی آواز کم کردیں گے۔ طوفان اور بارش میں پانی نہیں ٹھہرنے دیں گے اور طوفان یا حادثے میں بھی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گے۔ اس لحاظ سے کہا جاسکتا ہے کہ ایپل کمپنی میں چھوٹی اور بڑی اسکرین پر انقلابی تحقیق جاری ہے جو فون سے لے کر بڑی گاڑیوں کے لیےبھی ہو سکتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close