فٹبال سٹار رابرٹ لیوینڈوسکی، لیونل میسی اور محمد صلاح کو فیفا کے بہترین مرد کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے تین فائنلسٹ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے
جب کہ بیلن ڈی آر کی فاتح الیکسیا پوٹیلس خواتین کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں
پولینڈ کے سٹار لیوینڈوسکی نے گذشتہ سال بھی فیفا ایوارڈ جیتا تھا، لیکن انہیں 2021ع کے بیلن ڈی آر کے لیے ووٹنگ میں میسی کے بعد دوسرے نمبر پر رہنا پڑا تھا۔ میسی ریکارڈ ساتویں بار اس اعزاز کے فاتح ٹھہرے
یورپ میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایوارڈز کی تقریب 17 جنوری کو زیورخ میں فیفا کے ہیڈ کوارٹر میں ورچوئل طور پر منعقد کی جائے گی
پوٹیلس، بارسلونا ٹیم کی ساتھی کھلاڑی جینیفر ہرموسو اور چیلسی کی آسٹریلوی اسٹرائیکر سیم کیر فیفا کی بہترین خواتین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے فائنلسٹ نامزد ہوئی ہیں
اس بار کی فاتح انگلینڈ کی لوسی برونز کی جگہ لے گی، جنہوں نے پچھلا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا
بہترین کھلاڑی، کوچ اور گول کیپر دنیا بھر کی تمام قومی ٹیموں کے کپتانوں اور کوچز کے ساتھ ساتھ شائقین کے آن لائن بیلٹ اور منتخب صحافیوں کی ایک مخصوص تعداد کے ووٹس کے ذریعے منتخب کیے جاتے ہیں
ووٹنگ کا یہ عمل 10 دسمبر کو مکمل ہو گیا تھا
خواتین کی بہترین کوچز کے لیے بارسلونا کی کوچ لوئیس کورٹس، چیلسی کی کوچ ایما ہیز اور نیدرلینڈ کی سابق کوچ سرینا ویگمین کے درمیان مقابلہ ہے
بی بی سی کے مطابق ایوارڈز کی مکمل کیٹیگری مندرجہ ذیل ہے:
بہترین خواتین کھلاڑی
جینیفر ہرموسو (سپین/بارسلونا)
سیم کیر (آسٹریلیا/چیلسی)
الیکسیا پوٹیلس (سپین/بارسلونا)
بہترین مرد کھلاڑی
رابرٹ لیوینڈوسکی (پولینڈ/بائرن میونخ)
لیونل میسی (ارجنٹینا/بارسلونا/پیرس سینٹ جرمین)
محمد صلاح (مصر/لیورپول)
بہترین خواتین کوچ
لوئس کورٹیس (سپین/بارسلونا)
ایما ہیس (انگلینڈ/چیلسی)
سرینا ویگ مین (نیدرلینڈز/ڈچ قومی ٹیم/انگلش قومی ٹیم)
مردوں کے بہترین کوچ
پیپ گارڈیوولا (سپین/مانچسٹر سٹی)
رابرٹو مانسینی (اٹلی/اطالوی قومی ٹیم)
تھامس ٹوچل (جرمنی/چیلسی)
خواتین کی بہترین گول کیپر
این کیٹرین برجر (جرمنی/چیلسی)
کرسٹیئن اینڈلر (چلی/پیرس سینٹ جرمین/لیون)
سٹیفنی لیبی (کینیڈا/ایف سی روزنگارڈ/پیرس سینٹ جرمین)
مردوں کے بہترین گول کیپر
جیان لیوگی ڈونا روما (اٹلی/اے سی میلان/پیرس سینٹ جرمین)
ایڈورڈ مینڈی (سینیگال/چیلسی)
مینوئل نیور (جرمنی/بائرن میونخ)
فیفا پسکاس ایوارڈ
ایرک لیمیلا – ٹوٹنہم (بمقابلہ آرسنل، 14 مارچ)
پیٹرک شِک – جمہوریہ چیک (بمقابلہ سکاٹ لینڈ، 14 جون)
مہدی ترینی – پورٹو (بمقابلہ چیلسی، 13 اپریل)