سب سے بڑی سالانہ ٹیکنالوجی نمائش میں اس بار کون کون سی حیران کن ایجادات پیش کی گئیں

ویب ڈیسک

لاس ویگاس – ہر سال لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر چند حیران کن گیجیٹس اور ڈیوائسز پیش کیے جاتے ہیں

لوگوں کی زیادہ توجہ ٹی وی، مانیٹر اور تیز سی پی یو پر مرکوز ہوتی ہے، اس وجہ سے متعدد حیران کن ڈیوائسز نظروں میں نہیں آتیں

اس سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث سی ای ایس میں شریک افراد کی تعداد زیادہ نہیں تھی، جس وجہ سے بھی زیادہ تر حیران کن ڈیوائسز توجہ میں نہیں آ سکیں

ایسی ہی چند ڈیوائسز کے بارے میں جانیں جو دنگ کردینے والی ہیں

ایل جی کی او ایل ای ڈی فٹنس بائیک

کیا سائیکل چلانا پسند نہیں؟ تو ایل جی نے ایسے افراد کے لیے بائیک کے سامنے 55 انچ کا بڑا او ایل ای ڈی ڈسپلے نصب کردیا ہے، تاکہ ورزش کے ساتھ تفریح کو بھی ممکن بنایا جاسکے

یہ تین ڈسپلے ہیں جن کو ایک کردیا گیا ہے، جس کے سامنے سائیکل کے پیڈل چلاتے ہوئے محسوس ہوگا جیسے آپ باہر کہیں سفر کر رہے ہیں

دس سیکنڈ میں دانتوں کو صاف کرنے والا ٹوتھ برش

فرانسیسی کمپنی فاس ٹیش نے وائے برش برانڈ کے تحت 2019ع میں ایک کانسیپٹ ٹوتھ برش تیار کیا تھا، جو دس سیکنڈ میں دانتوں کی صفائی کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا، جس کا کمرشل ماڈل کچھ عرصے بعد پیش کیا گیا

اب یہ کمپنی نئے کانسیپٹ ٹوتھ برش کے ساتھ سامنے آئی ہے جو سابقہ ماڈل سے کافی زیادہ بہتر ہے

فاس ٹیش نے سی ای ایس 2022ع کے دوران اس نئے کانسیپٹ برش کو پیش کیا، جس کے دونوں اطراف میں ریشے موجود ہیں تو منہ میں اس ڈیوائس کو پلٹنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جیسا پہلے ماڈل میں کرنا پڑتا ہے

اب اس نئے ٹوتھ برش کو منہ میں رکھ کر دونوں اطراف کو حرکت دیں اور بس۔

اور ہاں اس بار صرف ایک پروگرام کی بجائے چھ نئے وائبریشن موڈز بشمول گم کیئر، وائٹننگ اور پالشینگ اس نئے ٹوتھ برش میں موجود ہوں گے

فی الحال یہ برش ایک کانسیپٹ ماڈل ہے اور اسے کب تک عام افراد کے لیے پیش کیا جائے گا یہ کہنا مشکل ہے

للی لیمپ

یہ ایک خاص لیمپ ہے جو ڈسلیکسیا (ایسا مرض جس کے شکار افراد کو الفاظ پڑھنے، پہچاننے، سجھنے اور لکھنے میں مشکل ہوتی ہے) سے متاثر افراد کو مطالعے میں مدد فراہم کرتا ہے

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی پیٹنٹ ٹیکنالوجی مرر ایفیکٹ کے ذریعے دیر تک مطالعے کو آسان بناتی ہے

اس لیمپ میں ایسی فلیشز بنتی ہیں، جو انسانی آنکھ کو نظر نہیں آتیں مگر متاثر افراد کے لیے الفاظ کو سمجھنا آسان بناتی ہیں، اس کی قیمت 349 یورو رکھی گئی ہے

یلین ویئر کا نائکس سرور

کیا یہ زبردست نہیں ہوگا کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر گیم کھیلتے ہوئے اسے ٹی وی پر سوئچ کر سکیں؟

تو نائکس سرور مستقبل کی اسی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس سے گھر کے اندر ڈیوائسز کو بغیر کسی مشکل کے سوئچ کیا جا سکے گا

کنٹرولر ایک سینٹرل پوائنٹ کا کام کرے گا اور ایک مخصوص ایپ سے ڈیوائسز کو سوئچ کیا جاسکے گا، مگر ابھی اس کی دستیابی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا

گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی گاڑی

گاڑیاں تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی مگر ایسی نہیں جیسی بی ایم ڈبلیو نے تیار کی ہے، جو کسی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے

اس گاڑی کے لیے ای انک میں موجود الیکٹروفوریٹک ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اس گاڑی کارنگ لگ بھگ فوری طور پر بدل جاتا ہے، تو یہ ہوتا کیسے ہے؟

گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کی یہ صلاحیت بھی صارف کی مرضی کے مطابق کام کرتی ہے، چاہے تو پوری گاڑی کا رنگ دل دیں، ورنہ اطراف میں بدلا جاسکتا ہے، پٹییوں کی شکل یا جیسا دل چاہے

فی الحال یہ گاڑی بلیک، وائٹ اور گرے رنگ بدل سکتی ہے

اب دروازے بھی ہوگئے اسمارٹ

اپنے دروازے میں مختلف اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو نصب کرنے کی بجائے آپ ایک اسمارٹ درواہ ہی کیوں نہیں خرید لیتے؟

ماسونائٹ نامی کمپنی نے ایم پاور ڈور تیار کیا ہے جس میں ایک رنگ وڈیو ڈور بیل اور اسمارٹ لاک نصب ہیں، جبکہ متعدد سنسرز بھی اس کا حصہ ہیں

سام سنگ کا ڈیجیٹل گٹار

گٹار بجانے میں مزہ تو آتا ہوگا مگر اس کو سیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ویسے تو اس کو آسان بنانے کے لیے متعدد ڈجیٹل گٹار اور ایپس موجود ہیں، مگر سام سنگ کی سی لیب کے ڈجیٹل گٹار زیم اسٹار میں سب کو اکٹھا کر دیا گیا ہے

اس میں ہر جگہ لائٹس نصب ہیں، جو درست نوٹس کے لیے رہنمائی کرتی ہیں

صحت پر نظر رکھنے والا بلب

اس وقت جب بینڈز اور اسمارٹ واچز کی بھرمار ہے، جو صرف ایک فرد کی صحت کی مانیٹرنگ کرتے ہیں

ایسے میں سینگلڈ نامی کمپنی نے ایک نیا اسمارٹ بلب متعارف کرایا ہے، جس میں موجود راڈار ٹیکنالوجی دھڑکن کی رفتار، نیند کے رجحانات اور جسمانی درجہ حرارت کو ٹریک کرتی ہے

بالوں کا رنگ بدلنا ہوا آسان

معروف کمپنی لورال نے پہلی بار بالوں کی رنگت بدلنے والی ڈیوائس پیش کی ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اچھے نتائج کے لیے اب لوگوں کو سیلون کا رخ نہیں کرنا پڑے گا

لورال نے یہ ڈیوائس پانچ سال کی محنت کے بعد تیار کی ہے جسے کلر سونک کا نام دیا گیا ہے

اس میں موجود مکسر میکنزم ہیئر کلکر کے درست تناسب کو یقینی بنا کر ہیئر کلر بناتا ہے

اسمارٹ لینس

یہ کانسیپٹ لینس ہیں، جو انسانی آنکھوں کے سامنے ریئل ٹائم میں تفصیلات فراہم کرتے ہیں

ان ود کارپوریشن نے اس لینس کو تیار کیا ہے، جسے اس نے دنیا کا پہلا سافٹ الیکٹرونک کانٹیکٹ لینس قرار دیا ہے

کمپنی کے مطابق یہ لینس اسمارٹ فون یا کسی بھی ڈیوائس کے ساتھ کام کرکے ارگرد کے بارے میں ریئل ٹائم تفصیلات فراہم کرتے ہیں

جیسے کسی سڑک پر گاڑی کی رفتار کی حد کیا ہے، کس سمت کو جانا چاہیے اور بھی بہت کچھ

فولڈ ایبل لیپ ٹاپ

سی ای ایس نمائش کے دوران اوسوز نے زین بک 17 فولڈ او ایل ای ڈی نامی لیپ ٹاپ کو پیش کیا جس میں 17.3 انچ کا فولڈ ایبل او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے

کمپنی کے مطابق ایک فولڈ ایبل ڈیوائس کا بڑا فائدہ بڑی اسکرین کو آسانی سے بیگز میں فٹ کرنا ہے، بالخصوص ان افراد کے لیے جن کو ہر وقت لیپ ٹاپ لٹکا کر سفر کرنا ہوتا ہے

اوسوز کا لیپ ٹاپ جب فولڈ کیا جاتا ہے تو اس کی اسکرین 12.3 انچ کی ہوجاتی ہے، جس کے ساتھ ایک بلیوٹوتھ کی بورڈ اور ٹچ پیڈ استعمال کیا جاسکتا ہے، جو کمپنی کی جانب سے الگ سے فراہم کیا جائے گا

اس لیپ ٹاپ کو میز یا کسی بھی جگہ رکھ کر کام کیا جاسکتا ہے اور فولڈ شکل میں ریزولوشن فل ایچ ڈی ہوتا ہے

سگنل کے مطابق اپنے انٹینا کو ایڈجسٹ کرنے والا وائی فائی راؤٹر

ٹی پی لنک کا نیا آرچر اے ایکس ای 200 اومنی وائی فائی راؤٹر 6 ای فائی فائی اسٹینڈرڈ پر کام کرسکتا ہے

اس راؤٹر میں چار ایڈجسٹ ایبل انٹینا ہیں، جو خودکار طور پر اپنی پوزیشن موٹرائز میکنزم کی مدد سے ایڈجسٹ کرکے وائی فائی سگنل کو طاقتور بناتے ہیں

مثال کے طور پر اسمارٹ فون وائی فائی پر چل رہا ہو اور اس کو لے کر گھر کے کسی اور کونے پر چلے جائیں تو یہ انٹینا اپنا رخ اس کے مطابق بدل لیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close