امریکی صدر کے بعد امریکا کی فوجی قیادت بھی کورونا وائرس کا شکار

نیوز ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد وائٹ ہاؤس کا عملہ اور امریکی فوجی قیادت بھی کووِڈ-19 کا شکار بن رہی ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ ایڈمرل چارلس رے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد یو ایس جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی اور دیگر اہم فوجی سربراہان نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی تقاریر لکھنے والے مشیر اسٹیفن ملر بھی گزشتہ روز اپنے کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور خود کو قرنطینہ کرنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ انہیں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے پانچ روز ہو چکے ہیں

قبل ازیں ان کی اہلیہ اور نائب صدر مائیک پینس کی ترجمان کیٹی ملر بھی مئی کے مہینے میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی تھیں تاہم بعد میں وہ صحت یاب بھی ہو گئی تھیں

جولائی کے مہینے میں اسٹیفن ملر کی 97 سالہ دادی مسز گلوسر کا انتقال بھی کورونا وائرس سے ہوا تھا۔ یہ خبر چھپانے کے باوجود میڈیا کی زینت بن گئی تھی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز اسپتال سے واپسی پر انہوں نے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے ماسک اتار پھینکا اور عوام سے کہا کہ انہیں کورونا وائرس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close