بیک وقت دس بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون گرفتار

ویب ڈیسک

کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقا کی پولیس نے بیک وقت دس بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو دھر لیا ہے

یاد رہے کہ چند روز قبل عالمی میڈیا میں جنوبی افریقا کی ایک سینتیس  سالہ خاتون نے اس وقت جگہ بنائی جب ان کے حوالے سے یہ مشہور ہوا کہ انہوں نے بیک وقت دس بچے پیدا کرکے گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا ہے

نیوز رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گوسیامے تھامارا نے نارمل ڈیلیوری سے دس بچوں کو جنم دیا ہے، جن میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں، تاہم واقعہ کی تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کے خاتون نے جھوٹ بولا تھا اور ان کے ہاں کسی بچے کی پیدائش نہیں ہوئی ہے

خبررساں ادارے کے مطابق خاتون نے بچوں کی پیدائش سے متعلق جھوٹ بولا تھا، گوسیامے تھامارا نفسیاتی مریضہ ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا جب کہ وہ حاملہ بھی نہیں ہوئی تھیں لہٰذا اب انہیں جھوٹ اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے

دوسری جانب جنوبی افریقی حکام نے دس بچوں کی پیدائش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کسی بھی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close