امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی راؤ انوار کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا

نیوز ڈیسک

امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بلیک لسٹ قرار دے دیا اور ان پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمند کردیے ہیں

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان میں درجنوں مشکوک پولیس مقابلوں کے مرکزی کردار ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے ان پر نہ صرف سفری پابندیاں عائد کی ہیں بلکہ ان کے اثاثے بھی منجمند کردیے ہیں

برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک ریب کے مطابق راؤ انوار پر پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران چار سو سے زائد افراد کے ماورائے عدالت قتل پر لگائی گئیں، جب کہ اس فہرست میں روس، وینزویلا اور گیمبیا کی سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں

ڈومینک ریب کا مزید کہنا تھا کہ ان سزاؤں کا مقصد انسانی حقوق پامال کرنے والوں کو واضح پیغام دینا ہے کہ برطانیہ انہیں ہر صورت میں احتساب کے کٹہرے میں لائے گا

یاد رہے کہ گذشتہ سال امریکا کی جانب سے بھی نقیبﷲ محسود کے قتل سمیت درجنوں مشکوک پولیس مقابلوں میں ملوث راؤ انوار کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی ضبطگی اور لین دین پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close