حکومت ہیلتھ کارڈ، آسان قرضے، زرعی کارڈ پر مشتمل بڑا فلاحی منصوبہ شروع کرے گی

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : حکومت نے ملک کے چالیس لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کے لیے
ہیلتھ کارڈ، آسان بغیر سود قرضے، ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈولپمنٹ اور زرعی کارڈ پر مشتمل بڑا فلاحی منصوبہ شروع کا منصوبہ بنایا ہے

تفصیلات کے مطابق چالیس لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کے منصوبے کے تحت حکومت نے ”کامیاب پاکستان“ پروگرام 29 جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 29 جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغاز کریں گے، مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی، عثمان ڈار کو تیاریوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا، ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈولپمنٹ اور آسان قرضے کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہوں گے، ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے، جب کہ چالیس لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کے لئے جامع پلان بنایا گیا ہے

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کا بجٹ مختص، پانچ لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا. کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کے لئے رقم ملے گی،  حکومت ہر خاندان میں سے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی. منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا، جب کہ مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close