کراچی – سندھ کے محکمہ جنگلات نے بنڈل اور بڈو جزیروں کو صوبہ سندھ کی ملکیت قرار دے دیا ہے
سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد سندھ حکومت اپنی ملکیت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی
دونوں جزیروں کے حوالے سے محکمہ جنگلات سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جزیروں کے علاقے 1958 ایکٹ کہ تحت پروٹیکٹو فاریسٹ قرار دیے گئے تھے، دونوں جزائر محکمہ جنگلات سندھ کی ملکیت اور انڈس ڈیلٹا کا حصہ ہیں جن پر پورٹ اینڈ شپنگ یا وفاق کا کوئی حق نہیں
سمری میں کہا گیا ہے کہ 1958ء کے حفاظتی جنگلات ایکٹ کو ری نوٹیفائی کیا جائے، 1958ء میں جاری کیے گئے حفاظتی فاریسٹ ایکٹ میں پوری ساحلی بیلٹ کا ذکر ہے، ری نوٹیفکیشن میں دونوں جزائر کے نام شامل کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے
واضح رہے کہ جزائر پر وفاق نے نئے شہر قائم کرنے کے لیے پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈی ننس (صدارتی آرڈیننس) 2020ء جاری کیا تھا۔ اس اعلان پر ماحولیاتی برادری نے احتجاج کیا تھا
آرڈیننس کے ذریعے وفاق نے بڈو اور بنڈل جزیروں کو تجارتی اور رہائشی مقاصد کے لیے تیار کرنے کا اعلان کیا تھا.