بلوچستان: بچے کے ساتھ زیادتی کے جرم میں ایف سی اہلکار کو 14 سال قید کی سزا

نیوز ڈیسک

کیچ – بلوچستان کے ضلع کیچ میں مقامی عدالت نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں ایف سی کے ایک اہلکار کو 14 برس قید کی سزا سنائی ہے

جعمرات کو مقدمے میں سرکار کی طرف سے پیروی کرنے والے پراسکیوٹر شبیر احمد دشتی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سیشن عدالت تربت کے جج عبدالصبور مینگل نے مقدمے میں نامزد ملزم ایف سی اہلکار ریحان خان کو دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے

ایف سی اہلکار پر الزام تھا کہ انہوں نے گذشتہ سال اپریل میں ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں درختوں سے شہد جمع کرنے والے کم عمر بچے کے ساتھ بد فعلی کی تھی

گذشتہ سال جب یہ واقعہ ہوا تو ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف ہوشاب میں سی پیک شاہراہ پر اور تربت میں لواحقین اور علقگ کے لوگوں نے شدید احتجاج بھی کیا تھا، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ایف سی نے انہیں لیویز کے حوالے کیا

ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر کے مطابق ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا

متاثرہ بچے اور اس کے بھائی نے گواہی دی، جس پر عدالت نے ملزم کو دفعہ 377 کے تحت 14 سال قید کی سزا سنائی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close