ذرائع نے خبر دی ہے کے الیکٹرک کے ایس ایس جی سی کے واجبات ایک کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایس ایس جی سی اور پی ایس او مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے ایس ایس جی کو واجبات کی مد میں ایک کھرب 14 ارب اور 50 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں
واضح رہے کے الیکٹرک کے واجبات 2012 سے شروع ہوئے اور اب سو ارب سے تجاوز کر گئے ہیں۔ کے الیکٹرک نے اربوں روپے کی مقروض ہونے کے باوجود ایس ایس جی سی سے تاحال گیس سپلائی معاہدہ نہیں کیا ہے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کا ایس ایس جی سی سے پرانا معاہدہ صرف 10 ایم ایم سی ایف ڈی تھا۔ اس وقت کے الیکٹرک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے
کے الیکٹرک نے2012ع میں واجبات کے حوالے سے کرنٹ بل کے ساتھ واجبات کی ادائیگی کو وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیا جارہا
اس کے علاوہ کے الیکٹرک پی ایس او کی بھی کروڑوں روپے کی مقروض ہے۔ کے الیکٹرک نے پی ایس او کے بھی آٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔