میٹرک امتحانات: فزکس کا پرچہ نہ دینے والوں کا دوبارہ پیپر لینے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

کراچی :  چئیرمین میٹرک بورڈ کراچی نے فزکس کا پرچہ نہ دینے والے طلبہ سے دوبارہ پرچہ لینے کا اعلان کیا ہے

سندھ بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں تاہم گزشتہ روز بدنظمی کے باعث بہت سے مراکز پر پیپر ہی نہیں پہنچ سکا تھا جس پر چئیرمین میٹرک بورڈ نے پرچہ نہ دینے والے طلبہ سے دوبارہ پیپر لینے کا اعلان کیا ہے

چئیرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ جن طلبہ سے کل پرچہ نہیں لیا جاسکا ان سے دوبارہ پرچہ لیا جائے گا، میٹرک امتحانات ختم ہونے کے بعد پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز بدنظمی کے باعث متعدد اسکولز میں پرچہ نہیں لیا جاسکا تھا جب کہ کئی اسکولز میں پرچہ گھنٹوں دیر سے پہنچا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close