آٹھ مختلف اداروں کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

وزارت خزانہ کی ہدایت پر ریلوے سمیت آٹھ مختلف سرکاری اداروں کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز، اےجی پی آر اور پاکستان پوسٹ کے جی پی فنڈز کا اسپیشل آڈٹ کیا جائے گا، جب کہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے اسپیشل آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کا بھی اسپیشل آڈٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پراویڈنٹ فنڈ کی تقسیم قانون اور قاعدے کے مطابق ہوئی یا نہیں، اس کا پتا لگانے کے لیے آڈٹ کرایا جائے گا، آڈت کے لیے تمام ادارے ٹیم کو ریکارڈ کی فراہمی اور سوالوں کے جواب دینے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسپیشل آڈٹ کی رپورٹ دو ماہ کے اندر فنانس ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close