واٹس ایپ کے کارآمد فیچر ‘ویو ونس’ کا استعمال کیسے کریں؟

ویب ڈیسک

کراچی – فیسبک کی جانب سے اپنی مختلف ایپس انسٹاگرام، میسینجر اور واٹس ایپ میں مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات پر کافی کام کیا جا رہا ہے

میسنجر اور انسٹاگرام میں خود ڈیلیٹ ہونے والے میڈیا اور ٹیکسٹ پیغامات کو متعارف کرانے کے بعد اس سے ملتا جلتا فیچر واٹس ایپ میں بھی اگست 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا

اس فیچر کو ‘ویو ونس’ کا نام دیا گیا، جو واٹس ایپ کے 2020ع میں متعارف کرائے گئے ڈس اپیئرنگ فیچر سے مختلف ہے، جس میں پیغامات سات دن میں ڈیلیٹ ہوتے ہیں

ویو ونس کے ذریعے بھیجی جانے والی تصویریں اور وڈیوز کو ایک بار ہی دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے بعد میڈیا فائلز خود بخود غائب ہوجاتی ہیں

کمپنی کے مطابق، البتہ ان تصویروں کا اسکرین شاٹ لینا ممکن ہے جس کا علم بھیجنے والے کو نہیں ہوگا

واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کو حساس معلومات جیسے وائی فائی پاس ورڈ کی تصویر بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی تصویر یا وڈیو کو اپ لوڈ کرکے، سینڈ بٹن کے برابر میں 1 کے ہندسے پر کلک کرنے کے بعد میسج کو سینڈ کرنا پرتا ہے

جس کو آپ نے میسج بھیجا ہوگا، جب وہ اسے اوپن کرے گا تو اس کے دیکھنے کے بعد وہ خود بخود ڈیلیٹ ہوجائے گے

واضح رہے کہ آپ نے جو تصویر بھیجی ہوگی وہ آپ کے پاس شو نہیں ہوگی، بس 1 کے ہندسے کے ساتھ فوٹو لکھا آئے گا

واٹس ایپ کے مطابق آپ ویو ونس سیٹنگ کے تحت بھیجی گئی یا موصول کی گئی تصویروں یا وڈیوز کو فارورڈ، محفوظ، اسٹارڈ یا شیئر نہیں کر سکتے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close