اکثریت پاکستانی ملکی سیاسی و معاشی سمت سےغیر مطمئن ہے، سروے رپورٹ

ویب ڈیسک

کراچی : پلس کنسلٹنٹ نےعوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا ہے جس میں %70 پاکستانیوں نے ملکی معاشی سمت کو غلط قرار دیتے ہوئے صورتحال پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔سروے میں 66% شہریوں نے ملکی سیاسی سمت کو بھی غلط قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق سروے میں ملک کی مجموعی سمت سے بھی 69 فیصد پاکستانی غیر مطمئن نظر آئے جبکہ ملکی سیاسی سمت پر بھی 66فیصد پاکستانیوں نے اعتراض کیا اور اسے غلط قرار دیا البتہ 29فیصد نے سیاسی سمت کو درست جانا۔

سروے میں تمام پریشانیوں کے باوجود رواں برس 50 فیصد پاکستانی بہتری کے لیے پُرامید نظر آئے جبکہ 19فیصدنے نئے سال میں مزید خرابی کا خدشہ ظاہر کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close