ارطغرل غازی کے اختتام پر اب پی ٹی وی پر کون سا مقبول ترک ڈراما نشر ہونے والا ہے؟

نیوز ڈیسک

کراچی – پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) نے 2020ع کے ماہِ رمضان سے معروف ترک ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل’ کو اردو زبان میں نشر کرنا شروع کیا تھا، جس کے پانچ سیزن دکھائے گئے

اب یہ ڈراما 6 فروری کو اختتام پذیر ہوگیا ہے، جس نے مقبولیت کے نئے رکارڈز قائم کرتے ہوئے کامیابی کے جھنڈے گاڑے

لوگوں کے اسی جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے پی ٹی وی کی جانب سے ارطغرل غازی کے اختتام پر اس کی جگہ ایک اور مقبول ترک ڈرامے کو نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ 9 فروری سے پایہ تخت سلطان عبدالحمید کو نشر کیا جائے گا، جو بدھ سے اتوار کو رات 7 بج کر 55 منٹ پر نشر ہوگا

واضح رہے کہ ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن (ٹی آر ٹی) نے یہ ڈراما 2017ع میں نشر کرنا شروع کیا تھا، جس کے پانچ سیزن بنائے گئے اور اس کا اختتام 2021ع میں ہوا

پایہ تخت عبدالحمید کے ہدایت کار سردار آقار ہیں۔ جبکہ سلطان عبدالحمید کا کردار ترک اداکار بلند اِنال نے ادا کیا ہے

یہ ڈراما عثمانی سلطنت کے سلطان عبدالحمید دوئم کی زندگی پر مبنی ہے، جو 1876ع سے 1909ع تک اس ریاست کے سلطان رہے تھے

پایہ تخت عبدالحمید میں ان کے عہد کے آخری تیرہ برسوں کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یورپی ممالک اور یہودیوں نے سازشیں کیں

ڈرامے میں حجاز ریلوے لائن کے امور اور دیگر کئی اہم تاریخی واقعات، جیسے جنگ یونان میں کامیابی کو بھی دکھایا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close