اسٹیل ملز کی شاہراہ پر چالیس سال پرانے درختوں کی کٹائی

نیوز ڈیسک

کراچی : پاکستان اسٹیل ملز اور اسٹیل ٹاؤن میں درختوں کی کٹائی جاری ہے، اسٹیل ملز جانے والی شاہراہ پر موجود چالیس سال پرانے درختوں کو کاٹ دیا گیا

پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کی جانب سے سوکھے درختوں اور جھاڑیوں کی صفائی کا ٹھیکہ دیا گیا تھا

پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کی جانب سے یہ ٹھیکہ بغیر ٹینڈر اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بینر لگا کر دیا گیا تھا

انچارج ہارٹی کلچر نے شاہراہ پر بینر لگا کر خواہش مند افراد سے درخواستیں وصول کیں

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سوکھے درختوں اور جھاڑیوں کو کاٹنے کا ٹھیکہ مبینہ طور پر اپنی من پسند کمپنی کو چھ ماہ کے لیے دیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close